نامور کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
نامور کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی
تاریخ: 13 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
لاہور: اسٹیج، فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کو فالج کا اٹیک ہوا تھا اور وہ کافی عرصے سے دل کے عارضے میں بھی مبتلا تھے۔
جاوید کوڈو نے 1981 میں ڈرامہ سودے باز سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اپنے منفرد پستہ قد اور مزاحیہ انداز کے باعث وہ اسٹیج، فلم اور ٹی وی پر یکساں مقبول رہے۔ انہوں نے 45 سالہ فنی زندگی میں 150 سے زائد پنجابی و اردو فلموں اور سینکڑوں اسٹیج ڈراموں میں کام کیا۔ ان کا مشہور ڈرامہ آشیانہ آج بھی مداحوں کو یاد ہے۔
بیٹے سلمان کوڈو کے مطابق ان کے والد کی نماز جنازہ آج لاہور کے علاقے مغلپورہ میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔
جاوید کوڈو کی وفات پر فنکار برادری، مداحوں اور اہلِ خانہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وہ نہ صرف فن کی دنیا کے درخشاں ستارے تھے بلکہ پاکستان کے اسٹیج اور فلم انڈسٹری کا ایک قابلِ فخر نام بھی رہے۔
انا للّٰہ و انا الیہ راجعون
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k