پاکستان

نامور صوفی بزرگ اور اولیاء حضرت صدرالدین شاہ بادشاہ کے سالانہ عرس کا آغاز ہو گیا

سکھر 11مئی2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکیستان نیوز وائس آف کینیڈا) نامور صوفی بزرگ اور اولیاء حضرت صدرالدین شاہ بادشاہ کے سالانہ عرس کا آغاز ہو گیا ہے ، وزیر اعلی ٰسندھ کے خصوصی معاون برائے محکمہ اوقاف سید غلام شاہ جیلانی نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر عرس کی سرکاری تقریبات کا افتتاح کیا ۔ حضرت صدرالدین شاہ بادشاہ کے سالانہ عرس کے پہلے دن صوبائی معاون خصوصی سید غلام شاہ جیلانی نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑ ھائی اور فاتحہ خوانی کر کے عرس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے درگاہ پر زائرین کی سہولت کے لئے محکمہ اوقاف کی جانب سے قائم کردہ طبی کیمپ ۔ سی سی ٹی وی کیمرا روم اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا ، انہوں نے سی سی ٹی وی کیمرا روم میں یو پی ایس اور جنریٹر کی سہولیات نہ ہو نے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کی کہ سی سی ٹی وی روم میں فوری طور پر یوپی ایس کا انتظام کیا جائے اور کیمروں کی 24گھنٹے نگرانی کی جائے ۔ میڈیا نمائندگان سے بات چیت کے دورا ن وزیر اعلی سندھ کے خصوصی معاون برائے محکمہ اوقاف سید غلام شاہ جیلانی نے کہا کہ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور سیکیورٹی لیپس کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی جائے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور کو چئیر مین آصف علی زرداری کی خاص ہدایات پر انہیں سندھ کی تمام مزاروں پر جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اولیاء اور صوفی بزرگوں کی سر زمین ہے جہاں ہمیشہ امن کے پنچھی جنم لیتے ہیں، درگاہوں پر زائرین کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت کی جانب سے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ خصوصی معاون نے کہا کہ صدرالدین بادشاہ کے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کو سخت کیا گیا ہے اور خواتین کی تلاشی کے لئے محکمہ اوقاف کی جانب سے دو خواتین کو واک تھرو گیٹ پر تعینات کیا گیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ خواتین و مرد کے لئے الگ الگ مسافر خانے بنائے گئے ہیں۔ جبکہ چار دیواری اور ان پر خار دار تاریں اور واک تھرو گیٹ کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون برائے محکمہ اوقافسید غلام شاہ جیلانی نے مزید بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے درگاہ کے لئے 54ملین روپے منظور کئے گئے ہیں اور درگاہ کا 75فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button