انٹرنیشنل
نالہ ڈیک میں بھارت سے بم بہہ کر آگیا، مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا
شکر گڑھ 7 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نالہ ڈیک سے روسی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہو ئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ روسی ساختہ ٹینک شکن بارودی سرنگ بھارت سے سیلابی پانی میں بہہ کر آئی ہے۔مقامی لوگوں نے بم کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دی ۔ جس پر پولیس مطلوبہ جگہ روانہ ہو گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مطولبہ جگہ پہنچ کر اس روسی ساختہ اینٹی ٹینک مائن کا جائزہ لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ نالہ ڈیک بھارت سے آنے والا برساتی نالہ ہے جو شکر گڑھ کے علاقے سے پاکستان میں داخل ہو تا ہے۔