انٹرنیشنل
نازیبا فلموں کی اداکارہ سے ٹرمپ کے مبینہ تعلق کی خبر کے بعد سے میلانیا ہوٹل منتقل ہوگئیں۔
ٹرمپ کے مبینہ جنسی اسکینڈل، کیا امریکی صدر اور خاتون اول کے تعلقات کشیدہ ہوگئے؟ نازیبا فلموں کی اداکارہ سے ٹرمپ کے مبینہ تعلق کی خبر کے بعد سے میلانیا ہوٹل منتقل ہوگئیں۔
اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد سے میلانیا ٹرمپ واشنگٹن کے ہوٹل میں رہ رہی ہیں۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ اوراداکارہ اسٹارمی ڈینیلا کا تعلق رہا ہے جبکہ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ پروگرام طے ہونے کے باوجود ڈیووس بھی نہیں گئیں۔
اخبار کے مطابق ٹرمپ نے اسٹار می ڈینیلا کو خاموش رہنے کے لیے ایک لاکھ 30ہزار ڈالر دیے۔
دوسری جانب ترجمان میلانیا نے کہا ہے کہ خاتون اول اور امریکی صدر کے تعلقات کشیدہ ہونے کی خبر بے بنیاد ہے۔ میلانیا ٹرمپ جمعرات کو اچانک واشنگٹن سے پام بیچ روانہ ہوگئی تھیں۔