پاکستان

نارووال میں ہائی وے بلڈنگ خاتون افیسر کے خلاف اینٹی کرپشن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
گجرانوالہ میں آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے پر نارووال میں ہائی وے بلڈنگ خاتون افیسر کے خلاف اینٹی کرپشن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ایف ائی ار کے مطابق ایکسین بلڈنگ صباء افضل نے نارووال تعیناتی میں کروڑوں کے غبن کرکے جائیدادیں بنائیں۔خاتون آفیسرکامعروف ٹاون میں 1کروڑ91لاکھ سے زائدکاپلاٹ اور70تولے سوناکی مالکن ہےخاتون آفیسرکے ایک مہنگی گاڑی و نقدی کی مالکن نکلی ہے۔اینٹی کرپشن حکام۔کے مطابق خاتون کی پانچ سال میں 19,670,205آمدن ہوئی جس میں سے1,850,000اخراجات کیے گئے۔خاتون آفیسرنے جواخراجات بتائے ان میں سے پانچ سالہ بچت 47لاکھ3ہزار205رقپے ہے جوانکی جائیدادسے بالکل مختلف ہیں۔ خاتون آفیسرکروڑوں روپے پلاٹ،70تولے سونا،گاڑی و نقدی بارے بتانے سے قاصررہیں۔ خاتون آفیسرنے سرکارکو31کروڑ80لاکھ سے زائدکانقصان پہنچایاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button