Draft

ناجائز تعلقات سے منع کرنے کی رنجش پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

گوجرانوالہ 28 فروری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
گوجرانوالہ میں مبینہ طور پرناجائز تعلقات سے منع کرنے کی رنجش پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا،پولیس نے مقتولہ کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا

پیپلز کالونی کے علاقہ فیصل کالونی کے رہائشی پچیس سالہ حامد نے مبینہ طور پر اپنی انیس سالہ بیوی عالیہ کو گلے میں پھندہ دے کر قتل کر دیا اور خود موقع سے فرا ر ہو گیاہے ، مقتولہ کے لواحقین کے مطابق حامد کے اپنی بھانجی کے ساتھ تعلقات تھے ، جس کا علم ہونے کے بعد عالیہ اسے منع کرتی رہتی تھی ، لیکن حامد نے اپنی غلطی سدھارنے کی بجائے عالیہ کے گلے میں پھندا دے کر اسے قتل کر دیا ہے ،دوسری طرف اطلاع ملنے پر تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی نعش کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں,

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button