نااہل شخص کے لئے قانون تبدیل کرنے پر پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی :عمران خان
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نااہل شخص کے لئے قانون تبدیل کرنے پر پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی ، ختم نبوتﷺ کے معاملے پر ترمیم کو یہ اسمبلی میں اور عوام میں لاتے ،مال روڈ احتجاج کوئی پاور شو نہیں تھا ، ملکی معیشت انتہائی خراب ہے ، قرضے پر قرضے لیے جا رہے ہیں ،شریف خاندان کے پیسے نوکروں کے نام پر آرہے ہیں ، وزیرخارجہ 16لاکھ روپے کے عوض غیر ملکی کمپنی کیلئے کام کررہا ہے جبکہ وزیرداخلہ احسن اقبال کے پاس سعودی عرب کاا قامہ ہے ۔
نجی ٹی وی چینل’’ سما نیوز ‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لعنت دے کر لگا جیسے میں نے اسمبلی پر کوئی ایٹم بم پھینک دیا ہو، قوم کا پیسہ چوری کرنے والا پارٹی سربراہ کیسے بن سکتا ہے ، حکومت ختم نبوتﷺ کی شق میں تبدیلی پر پکڑی گئی ، خورشید شاہ ایک کرپٹ انسان ہے وہ (ن) لیگ کے نمائندے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو مسلم لیگ (ن) میں ہونا چاہیے ، آصف زرداری اور نوازشریف قوم کے مجرم ہیں ، ہم طاہر القادری کے ساتھ ماڈل ٹاؤن کے معاملے پر بیٹھے نااہل شخص کے لئے قانون تبدیل کرنے پر پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی ، ختم نبوتﷺ کے معاملے پر ترمیم کو یہ اسمبلی میں اور عوام میں لاتے ،وزیر قانون نے جھوٹ بولا کہ کوئی ترمہم نہیں کی گئی ، راجا ظفر الحق کمیشن کی رپورٹ کو ابھی تک کیوں ظاہر نہیں کیا گیا ، حکومت کو ختم نبوتﷺ ترمیم پر پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے تھا، اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ ہم اپنے پلان کے مطابق کریں گے ۔عمران خان نے کہا کہ یہ سارے چور سپریم کورٹ کا مذاق اڑا رہے ہیں ، مال روڈ احتجاج کوئی پاور شو نہیں تھا ، لوگوں نے کہا کہ جہاں آصف زرداری ہوگا ہم وہاں نہیں جائیں گے ، نوازشریف نے 30ہزار کروڑ کا حساب دینا ہے جبکہ چھوٹے چور جیلوں میں قید ہیں،ملک کا سب سے بڑا لیڈر سپریم کورٹ کا مذاق اڑا رہا ہے ، کے پی کے میں ہماری اصلاحات کو رول ماڈل کے طور پر دیکھا جارہاہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں بار بار کہتا رہا کہ قبل ازوقت انتخابات کرائے جائیں ، ملکی معیشت انتہائی خراب ہے ، قرضے پر قرضے لیے جا رہے ہیں ، حکومت مدت پری کرے گی تو فائدہ ہمیں ہوگا ، (ن) لیگ صرف حکومت میں رہ کر ضمنی الیکشن جیت سکتی ہے ، عدلیہ کی جانب سے میرٹ پر فیصلے کی وجہ سے (ن) لیگ عدلیہ پر تنقید کر رہی ہے ، پوری حکومت شریف برادران کے تابع ہے ، شہباز شریف کی باری آئی تو انہوں نے نیب کو برا بھلا کہنا شروع کردیا ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بچوں کے نام بیرون ملک 16کمپنیاں ہیں ،شریف خاندان کے پیسے نوکروں کے نام پر آرہے ہیں ، وزیرخارجہ 16لاکھ روپے کے عوض غیر ملکی کمپنی کیلئے کام کررہا ہے,،خورشید شاہ پر اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بار بار کہا کہ میں آئین اور جمہوریت کے ساتھ ہوں ، فوج چونکہ پنجاب پولیس کی طرح شریف خاندان کے کنٹرول میں نہیں اس لئے یہ اسے برا بھلا کہتے ہیں ،وزیرداخلہ احسن اقبال کے پاس سعودی عرب کا اقامہ ہے ۔