نااہلی کے بعد بھی نوازشریف کیلئے مشکلات برقرار
اسلام آباد/مری 3 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیلئے کابینہ تشکیل دینے میں ناکام دو گروپوں کے درمیان رسہ کشی نے ذہنی طور پر مفلوج کردیا،سابق وزیر اعظم کی پارٹی پر گرفت بھی سوالیہ نشان بن گیا
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نااہلی کے بعد بھی شدید مشکلات میں پھنس گئے ہیں ،اپنے جانشین وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیلئے کابینہ تشکیل دینے میں ناکام ،حکمران جماعت میں دو گروپوں کے درمیان رسہ کشی نے انہیں ذہنی طو رپر مفلوج کردیا،پارٹی پر انکی گرفت بھی ڈھیلی پڑھتی نظر آرہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب ہونے کے باوجود وفاقی کابینہ بن نہیں سکی ہے جبکہ محمد نواز شریف بھی شدید مشکلات سے دو چار ہیں اور ن لیگ کے اراکین قومی اسمبلی سے زیادہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل سے تسلیم نہیں کررہے ہیں جس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ان کے ماتحت کام کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ باقی سابق وزراء میں بھی جیلسی کا عنصر پایا جاتا ہے جس کے باعث میاں نواز شریف کو کابینہ کے انتخاب میں مشکلات درپیش ہیں اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ حکومت کو اس وقت دو گروپوں میں اقتدار کی رسہ کشی جاری ہے ایک طرف نواز شریف گروپ جو کہ اسحاق ڈار ‘ خواجہ آصف ‘ سعد رفیق اور احسن اقبال ہیں اور دوسری جانب شہباز شریف گروپ جو کہ چوہدری نثار ‘ حمزہ شہباز‘ ریاض پیرزادہ اور ہمنوا ہیں دونوں طرف کابینہ کے تشکیل نو پر مختلف اعتراض اٹھا کر نواز شریف کو ذہنی طو رپر مائوف کردیا ہے اور بنی بنائی حکومت میں سے کابینہ کے نام فائنل نہیں ہو پا رہے ہیں اس کے علاوہ کابینہ تشکیل نو کے بعد پارٹی اختلاف میں شدت پیدا ہونے کا بھی قوی امکان موجود ہے۔