نائیجیریا: 3 خواتین کے خودکش دھماکے,30 ہلاک,82 زخمی

نیوز وی او سی ،ایجنسیاں) نائیجیریا میں 3 خواتین کے خودکش حملوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ 82زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے بورنو ریاست کے مینڈارری شہر میں ہوئے ، پہلا دھماکا کیمپ کے باہر خاتون نے کیا، جبکہ دو خود کش بمبار خواتین نے بازار میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ، کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ حکام کے مطابق یہ بوکو حرام کی کارروائی ہو سکتی ہے ، نائیجیریا میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افریقی ملک نائیجیریا کے شمال مشرقی حصے میں کیے جانے والے خود کش حملوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور82 زخمی ہوئے ہیں۔ نائیجیریا کی بورنو ریاست کے مینڈارری شہر میں 3 خودکش بمبار خواتین نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔یہ دھماکے مقامی مارکیٹ اور باہر قریب ہی واقع بوکو حرام کی کارروائیوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کے کیمپ کے باہر کئے گئے ۔ ایک عینی شاہد کے مطابق پہلا دھماکا شام کے وقت کیمپ کے باہر کیا گیا ، جس میں کئی افراد نشانہ بنے ۔ دوسرے عینی شاہد کے مطابق بازار میں دکاندار دکانیں بند کر رہے تھے کہ دو خواتین نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ 28 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ، جبکہ دو افراد اسپتال جاکر دم توڑ گئے ، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ، جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ اگرچہ کسی بھی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم حکام کے مطابق یہ بوکو حرام کی کارروائی ہو سکتی ہے ،گزشتہ 2 ماہ کے دوران نائیجیریا میں دہشت گردوں کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں