ایڈیٹرکاانتخاب

نائجیریا میں کرپٹ ججوں کے خلاف کریک ڈاؤن، کئی پکڑے گئے، لاکھوں ڈالر برآمد

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک) نائجیریا میں بد عنوان ججوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کئی ججوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے لاکھوں ڈالر بھی برآمد ہوئے ہیں ۔نائیجریا میں ججوں کےخلاف کارروائیاں صدر محمد بوہاری کی ملک سے بدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے کی مہم کا حصہ ہیں، مہم کے تحت اب تک لاکھوں ڈالرز کی پراپرٹی قبضے میں لی گئی ہے۔دوسری جانب نائجریئن بار اسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ججز کی گرفتاریاں اور ان پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گرفتار ججوں کو رہاکریں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اقتدار میں آنے کے بعدصدر بوہاری نے بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب تک وہ کرپشن کے خلاف موثر اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button