انٹرنیشنل

نائجیریا، بوکو حرام سے آزادی پانے والی 21طالبات والدین کے حوالے

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک)نائجیریا میں شدت پسند تنظیموں بوکو حرام کی جانب سے رہا کی گئی اکیس طالبات کو ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بوکو حرام کے چار کارندوں کی رہائی کے بدلے آزادی پانے والی طالبات کو ابوجا میں ایک تقریب کے دوران ان کے والدین کے حوالے کیا گیا۔طالبات کی ڈھائی سال بعد والدین اور بہن بھائیوں سے ملاقات کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔خیال رہے کہ اپریل 2014 میں چبوک کے اسکول کی 276 لڑکیوں کو اغوا کیا گیا تھا جن میں سے 21 کو بوکو حرام کے چار قیدیوں کے بدلے رہا کردیا گیا ہے۔ہ 2009 سے حکومت اور بوکوحرام کے درمیان لڑائی میں 20ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور لاکھوں افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button