نئے چیئرمین نیب کو 200ارب کا پہلا ٹیسٹ کیس دوں گا ،ْ شیخ رشید احمد
اسلام آباد 11 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اسٹیبلشمنٹ نواز شریف کے ساتھ ملی ہوئی ہے ،ْ
عوامی مسلم لیگ کے سربرہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نواز شریف کے ساتھ ملی ہوئی ہے ،ْنئے چیئرمین نیب کو 200ارب کا پہلا ٹیسٹ کیس دوں گا۔بیرون ملک سے واپسی پر میڈیا سے گفتگومیں شیخ رشید احمد نے کہاکہ تین ممالک کی خاک چھان کر قطر سے پندرہ سالہ معاہدے لیکر آیاہوں ،ْ بدھ کومیں قطر کے معاہدے کی کاپی بھی پیش کرنے لگا ہوں۔
انہوںنے کہا کہ برطانوی اٹارنی نے مہر لگائی ہے کہ مریم نواز فلیٹوں کی بینیفشری ہیں،مریم نواز نیب عدالت میں ثبوت پیش کریں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ انقلاب کے سوا اب کوئی راستہ نہیں ہے،شہباز شریف صاحب انقلاب آپ کے گھروں کو آگ لگانے سے شروع ہوگا۔عوامی مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں شامل ہیں ،ْآئی ایم ایف کہتا ہے اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہو گئی ہے ہم ان کا استقبال نہیں کریں گے۔