پاکستان

نئے وزیراعظم کیلئے ایسا نام سامنے آگیا کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں موجود میرے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اگلے دو یا تین دن میں فیصلہ آ سکتا ہے اور جو فیصلہ آ سکتا ہے وہ میاں نواز شریف کے حق میں نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا اسحاق ڈار کیلئے بھی اس کیس میں بڑی مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔ ایاز صاد متبادل وزیر اعظم کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے آصف علی زرداری سے رابطہ کر کے کہا کہ میرے ساتھ آنے والے دنوں میں مشکلات پیدا ہو جائیں گی اسلئے آپ میری مدد کریں۔ مجھے اپنی پارٹی سے زیادہ آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ مجھے میری اپنی پارٹی کے لوگ چھوڑ کر آہستہ آہستہ غائب ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button