پاکستان
نئے آرمی چیف کی ضابطے کے ساتھ تقرری خوش آئند،جنرل راحیل شریف سلیقے کے ساتھ رخصت ہوگئے ہیں:سینیٹر سراج الحق

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی ضابطے کے ساتھ تقرری خوش آئند ہے،جنرل راحیل شریف سلیقے کے ساتھ رخصت ہوگئے ہیں۔
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نفرت کے ماحول میں محبت پھیلا رہے ہیں،جنرل راحیل شریف سلیقے کے ساتھ رخصت ہوگئے ہیں،نئے آرمی چیف کی ضابطے کے ساتھ تقرری خوش آئند ہے،ہمارا جہاد ظلم،کرپشن کے خلاف ہے،ہماری لڑائی ڈرگ مافیا کے خلاف ہے،ہم نئے عزم کے ساتھ قوم کی رہنمائی کریں گے-
انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ جاری رکھے ہوئے ہے، مودی نے کوئی مہم جوئی کی تو ہم بھی چپ نہیں بیٹھیں گے۔