ایڈیٹرکاانتخاب

نئی وفاقی کابینہ جمعہ کو حلف اٹھائے گی

لاہور 4 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نومنتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی 46 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع نے کو بتایا کہ نئی کابینہ جمعہ کے روز حلف اٹھائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں ممکنہ طور پر 46 وزرا اور وزرائے مملکت شامل ہوں گے۔
نئی کابینہ میں قلمدانوں سے متعلق موصول ہونے والی فہرست کچھ اس طرح ہے۔
خرم دستگیر: وزیر دفاع
خواجہ آصف: وزیر خارجہ
اسحٰق ڈار: وزیر خزانہ
احسن اقبال: وزیر داخلہ
سائرہ افضل تارڑ: وزیر صحت
مریم اورنگزیب: وزیر اطلاعات و نشریات
درشن لال: وزیر بین الصوبائی رابطہ
بلیغ الرحمٰن: وزیر مذہبی امور
سعد رفیق: وزیر ریلوے
عبد القادر بلوچ: وزیر سیفران

ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نئی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔
دانیال عزیز، طلال چوہدری، عبدالرحمٰن کانجو، ارشد لغاری، حافظ عبد الکریم، جاوید علی اور اکرام خان کو وزیر مملکت بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ پیشرفت وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ڈونگا گلی کی رہائش گاہ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کی طویل مشاورت کے سامنے آئی۔
پارٹی قیادت گزشتہ چند روز سے نئی کابینہ کے اراکین کے ناموں اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار کے نام پر غور کر رہی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کے سبکدوش ہونے کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی تھی۔
عدالت عظمیٰ کے پانچ جج صاحبان کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ نواز شریف نے ’کیپیٹل ایف زیڈ ای‘ سے متعلق کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے، نواز شریف عوامی نمائندگی ایکٹ کی شق 12 کی ذیلی شق ’ٹو ایف‘ اور آرٹیکل 62 کی شق ’ون ایف‘ کے تحت صادق نہیں رہے، نواز شریف کو رکن مجلس شوریٰ کے رکن کے طور پر نااہل قرار دیتے ہیں، الیکشن کمیشن نواز شریف کی نااہلی کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کرے، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔
نواز شریف کی نااہلی کے بعد حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کی طرف سے شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیر اعظم کے طور پر نامزد کیا گیا۔
وہ قومی اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں 221 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے اور اسی روز انہوں نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button