سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں کئی نئی نویلی دلہنیں خاصی ایڈوانس ہو گئی ہیں۔ اور گھونگھٹ اوڑھے ہوئے شرماتے لجاتے ہوئے اپنی ادائوں سے دلہا کا دل لوٹ لیتی ہیں اور بعد میں معلوم ہوتاہے کہ سب کچھ ہی لوٹ کر چلتی بنی ہیں۔ تھانہ ساجد شہید سرگودھا کی حدود میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ۔ملت آباد کے شفقت نواز نے ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا عارف خان نیازی کو بتایا کہ نصیر عرف فوجی نامی شخص نے 23 دسمبر 2017 کو عشرت سے اس کی شادی کروائی جو سہاگ رات کے بعد اس کے طلائی زیورات اور ملکی و غیر ملکی کرنسی لے کر فرار ہوگئی، صبح اٹھا تو دلہن اور قیمتی اشیاء غائب تھیں۔ چھان بین کے بعد پتہ چلا کہ نصیر عرف فوجی اور عشرت شادیاں کروانے والا گینگ ہے جو لوگوں کو لوٹ کر فرار ہوجاتا ہے ،تھانہ ساجد شہید پولیس کاروائی نہیں کر رہی۔فاضل عدالت نے ساجد شہید پولیس کو اصل حقائق پیش کرنے کا حکم دیاہے۔
With News Voice of Canada
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
Related Articles
صوابی، سٹی پولیس اسٹیشن میں دھماکہ
26 ستمبر, 2024
Check Also
Close