نئی ایمنسٹی اسکیم سےسب کو ایک موقع دیا ہے، ہارون اختر
وزیراعظم کےمشیربرائے ریونیوہارون اختر کا کہنا ہے کہ نئی ایمنسٹی اسکیم سےسب کوایک موقع دیا ہے، جو اس سے فائدہ نہیں اٹھائے گا اس کو دوبارہ موقع نہیں ملے گا۔
وزیراعظم کےمشیر برائے ریونیو ہارون اختراور وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے ایوان صنعت و تجارت لاہور میں تاجروں سےملاقات کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر نے مزید کہا کہ عمران خان سمیت کوئی سیاسی فائدہ لینا چاہے تو لے لیکن یہ اسکیم واپس نہیں ہوسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ اثاثوں اورآمدنی کو چھپانا ناممکن بنا رہے ہیں، جو ٹیکس نیٹ میں نہیں آئےگا اس کے لیے کاروبار کرنا مشکل ہوتا جائے گا، عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں لیکن ٹیکس آمدنی بڑھانا ہوگی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کا کہنا تھا کہ 2013ء کے مقابلے میں معاشی حالات بہت بہتر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ساتھ توانائی بحران کے خلاف بھی جنگ لڑی،وعدہ ہے کہ حکومت چھوڑیں گے تو معاشی حالات ماضی سے مزید بہتر ہوں گے۔
رہنماؤں کاکہنا تھاکہ ٹیکس کےبغیرملک نہیں چلتے، معیشت کی بہتری کے لیے حکومت نے پانچ سال میں کئی جرأت مندانہ اقدامات کیے ہیں۔