نئی امریکی پابندیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا: ایرانی صدر

تہران (آئی این پی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ان کے ملک کے خلاف مزید پابندیاں عائد کیں، تو ان کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر روحانی کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کے جواب میں ایرانی مفادات کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پابندیوں کی وجہ سے ایران اپنے راستے سے نہیں ہٹے گا۔ صدر روحانی نے کہا کہ جس طرح ماضی میں ایران نے سخت ترین پابندیاں برداشت کیں، اب بھی ان کا ملک ان پابندیوں کا مقابلہ کرے گا۔
Load/Hide Comments