پاکستان
میں یہ چیز عوام کے سامنے لاﺅں گاکہ ۔۔۔“کیپٹن صفدر
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے دعوی کیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ کہاں تیار ہوئی، یہ بات وہ عوام کے سامنے لائیں گے، ان کے خلاف نیب ریفرنس اجتماعی سازش ہے۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق کیپٹن صفدر کا کہناتھا کہ واجد ضیا آئی جی اسلام آباد اور سیکریٹر داخلہ کے خواب دیکھ رہے تھے ، جے آئی ٹی کی رپورٹ جہاں تیار ہوئی ہے وہ میں عوام کے سامنے لاﺅں گا ۔کیپٹن (ر) صفدر نے مانسہرہ میں بننے والے گھر کا نام ’ریفرنس ہاوس‘ رکھ دیا۔ اس حوالے سے انھوں نے کہا اس کا مقصد یہ ہے کہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، ایک کینال پر بھی ریفرنس بننا شروع ہو گیا تھا۔ ہمارے گھر میں واجد ضیاءکی نا اہلی پر ڈسکشن ہوتی ہے۔