کھیل
میں پاکستان کا سپاہی ہوں ، میرا ملک ہی میرے لیے سب کچھ ہے:شاہد آفریدی
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر شاہد آفرید ی نے کہا ہے کہ میں پاکستان کا سپاہی ہوں اور میرا ملک ہی میرے لیے سب کچھ ہے۔
نجی ٹی وی’’ اے آر وائے نیوز ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے الفاظ پر قائم ہوں ،کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے اس لیے آواز اٹھائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا اپنے لوگوں کوپاکستان کے خلاف بھڑکاتا ہے۔مجھے آئی پی ایل کیلئے بلایا بھی گیا تو نہیں جاوں گا کیونکہ میں پی ایسی ایل کھیلتا ہوں جو بہت بڑی لیگ ہے ۔