پنجاب

میں مسلم لیگ ن میں ہوں اوررہوں گا:چوہدری نثار

ٹیکسلا (نیوز وی او سی آن لائن) رہنماءمسلم لیگ (ن) چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اداروں کےساتھ محازآرائی مفادمیں نہیں،اصولی موقف پرآج بھی قائم ہوں، مفادپرست سیاستدان نظریہ ضرورت کے تحت پارٹی وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں، کوئی کسی غلط فہمی کاشکارنہ ہو مسلم لیگ ن میں ہوں اوررہوں گا۔
واہ کینٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارکاکہنا تھا کہ سیاسی زندگی میں بہت نشیب وفرازآئے لیکن استقامت کےساتھ کھڑارہا ، میں مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہوں۔ اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کسی بھی صورت میں مسلم لیگ(ن) کے لئے بہتر نہیں ہو سکتی ،ہرغلط فیصلے کی بھرپور مخالفت کرتا رہوں گا لیکن میری وفاداری پرکسی کوشک نہیں ہوناچاہئے۔ مسلم لیگ(ن) سے اختلافات اپنی جگہ لیکن پارٹی کےساتھ وفاداری نبھاتارہوں گا۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ حلقے سے شکست کے باوجود لاتعداد ترقیاتی کام کرائے ، اربوں روپے کی لاگت سے تیار واہ جنرل ہسپتال عوام کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے۔ آئندہ بھی حلقے کے عوام کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button