پاکستان

میں جب بھی لاہور جاتاہوں تو شہبازشریف سے ملاقات کرتا ہوں

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ میری شہبازشریف کے ساتھ ملاقاتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا جبکہ میں جب بھی لاہور جاتاہوں تو شہبازشریف سے ملاقات ہوتی ہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے میری بہت کثرت سے ملاقات ہوتی ہے اور میں جب بھی لاہور جاتاہوں تو شہبازشریف سے ضرورملتا ہوں اور حالیہ ملاقاتوں کو میڈیامیں بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ۔ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کے ساتھ ہونے والی آخری ملاقات کے بعد نہ تو میں نے اور نہ ہی نوازشریف نے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ، میں نوازشریف سے یا پارٹی سے ناراض نہیں ہوں ۔ان کا کہناتھا کہ امید کرتاہوں کہ میں پارٹی کے اندر زیادہ فعال کر دار ادا کروں گا ، میں نے الیکشن لڑناہے اور میں جماعت میں ہی ہوں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button