پاکستان

میں اللہ میاں کو حاضر ناظر جان کر روزے کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ ۔۔۔ “ حفیظ اللہ نیازی

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) عمران خان کے کزن اور تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے چیئرمین تحریک انصاف پر لعنت بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنا ایجنسیز نے کرایا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا ’میں اللہ میاں کو حاضر ناظر جان کر روزے کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ دھرنے کے پیچھے ایجنسیز تھیں، اللہ میاں کو حاضر ناظر جان کر روزے کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ جس امپائر کا عمران ذکر کرتا تھا وہ ایجنسیز تھیں‘۔
حفیظ اللہ نیازی نے کہا عمران خان نے اب ایک نیا انکشاف کیا ہے، اسمبلی کے اندر روزے کے ساتھ عمران خان فرما رہے ہیں کہ امپائر اللہ میاں تھے، وہ کہتے ہیں کہ امپائر جب انگلی کھڑی کردیتا ہے تو جانا پڑتا ہے میاں صاحب۔ ’لعنت ہے اس پر جو کہتا ہے کہ اللہ میاں نعوذ باللہ انگلی کھڑی کریں گے‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button