میں آﺅں گا اور کھوتا‘باندھوں گا، اس کا سر ہی کاٹ کے دکھا دو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی انتہاءپسند تنظیم کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے سر کے بدلے انعام کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور بہت سے پاکستانیوں کی جانب سے بھارت کو تند و تیز جوابات دئیے گئے۔ ایسے ہی ایک پاکستانی نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں بھارت کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انتہائی دلچسپ اور بہترین چیلنج بھی کر دیا۔
نوجوان کا کہنا ہے کہ ” ٹی وی پر بھارتی میڈیا کی سوچ اور باتیں بالخصوص وزیراعظم نواز شریف کے سر کے بدلے انعام کی بات سن کر بہت افسوس ہوا۔ آپ نے ہمیں کیا سمجھا ہوا ہے، میں کل بارڈر پر آﺅں گا اور وہاں ایک ”کھوتا“ باندھوں گا، میں چیلنج کرتا ہوں کہ اگر بھارتی فوج نے اس گدھے کا سر کاٹ دیا تو میں اپنا سر کاٹ دوں گا۔ آپ پہل کرو تو ہم آپ کو دنیا کیلئے ایک مثال بنا دیں گے اور لوگ ایک دوسرے کو ڈرائیں گے کہ نہیں کرو ورانہ وہ کام ہو جائے گا جو پاکستان نے انڈیا کے ساتھ کیا۔“
نوجون کا کہنا تھا کہ ”ہمارا ایک بندہ آپ کے ہزار بندوں پر بھاری پڑے گا، تم کارگل بھول گئے، 65 بھول گئے؟ آپ نے ہی کہا تھا کہ لاہور میں چائے پئیں گے ، چائے تو کیا آپ کے ٹینک اور جیپیں ابھی تک ہمارے پاس پشاور میں کھڑے ہیں، وہ تو لے جاﺅ۔ ہم پاکستانی ہیں اور شرافت کی زبان سمجھتے ہیں اور جس دوران گورنمنٹ کی طرف سے اعلان جنگ ہو گیا تو میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم قومیت سے بالاتر ہو کر ایک پاکستانی بن کر اسلام کا نعرہ لگاتے ہوئے آپ کو نیست و نابود کر دیں گے۔ ہمارے ہتھیار نمائش کیلئے نہیں بلکہ دشمنوں کیلئے ہی ہیں۔“