پاکستان

میگا کرپشن اسکینڈل، سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان کی پلی بار گین درخواست منظور

اسلام آباد: ( نیوز وی او سی) نیب ایگزیکیٹیو بورڈ کے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور مشیر خزانہ خالد لانگو کے فرنٹ مین کی پلی بارگین درخواست منظور کر لی گئی۔ قومی خزانے کو لوٹنے والے دونوں افراد اب 2 ارب روپے جمع کرائیں گے اور دودھ کے دھلے ہو جائیں۔ نیب حکام تو پھولے نہیں سما رہے ترجمان کہتے ہیں 2 ارب روپے نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی پلی بار گین ہے۔ کوئٹہ میں مشتاق رئیسانی کے گھر سے 73 کروڑ روپے نقد اور سونا برآمد کیا گیا تھا۔ نیب ایگزیکیٹیو بورڈ نے سابق وزیراعظم پرویز اشرف کیخلاف بھی رینٹل پاور کیس میں 2 نئے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button