میکے سے پیسے نہ لانے پر خاوند کا بیوی پر تشدد

( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا) گوجرانوالہ میں میکے سے پیسے نہ لانے پر خاوند نے بیوی کو ڈنڈوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے خاتون کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا
دھلے کی رہائشی تین بچوں کی ماں اٹھائس سالہ عظمی بی بی کی شادی چند سال قبل دھلے ہی کے رہائشی نواز کے ساتھ ہوئی تھی ، نواز کام کاج نہ کرتا اور اپنی بیوی کو میکے سے پیسے لانے پر مجبور کرتا تھا ، آج بھی نواز نے اپنی بیوی کو میکے سے پیسے لانے پر مجبور کیا جس کے انکار پر مبینہ طور پر نواز نے اپنی بیوی عظمیٰ کو ڈنڈوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے عظمیٰ کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عظمیٰ کے سر میں شدید چوٹیں آئیں ہیں ،دھلے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون عظمیٰ کے شوہر نواز کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں