ایڈیٹرکاانتخاب

میکسیکو بارڈر کے ساتھ دیوار کا کام شروع ہونے سے پہلے ہی امریکی بارڈرپٹرول چیف نے نوکری چھوڑ دی

واشنگٹن(نیوز وی او سی آن لائن) میکسیکو بارڈر کے ساتھ دیوار کا کام شروع ہونے سے پہلے ہی امریکی بارڈرپٹرول چیف مارک مورگن نے نوکری چھوڑ دی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ”بلومبرگ“کے مطابق امریکی بارڈرپٹرول چیف مارک مورگن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے میکسیکو کے بارڈر کے ساتھ دیوار بنانے کے اعلان کے بعد نوکری چھوڑدی دی ہے،ابھی تک واضح نہیں کہ مورگن سے عہدہ چھڑایا گیا یا وہ خودمستعفی ہوئے،بارڈرپٹرول ایجنسی میکسیکواورکینیڈاکےساتھ امریکی سرحد کی نگران ہے۔
مورگن کو اس پوسٹ پر جون میں تعینات کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اپنی ذمہ داری اکتوبر 2016ءمیں سنبھالی تھی، 7ماہ بعد ہی اس عہدے کو چھوڑ نے کی خبر آگئی ہے،ایک سابق ایف بی آئی اہلکار کے مطابق امریکی بارڈر پر 20000ایف بی اہلکار جاسوسی کا کام کرتے ہیں۔
واضح رہے رہے کہ ایک حکم نامے میں امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس منصوبے کے سو فیصد اخراجات بھی میکسیکو سے لیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button