پاکستان

میڈیا پر قدغن کسی صورت برداشت نہیں، مریم اورنگزیب

میڈیا پر قدغن کسی صورت برداشت نہیں، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار پر کامل یقین رکھتے ہیں، میڈیا پر قدغن کسی صورت برداشت نہیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے بدسلوکی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرا کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا سے بدسلوکی قابل قبول نہیں، میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت ایک لگژری یا چوائس نہیں بلکہ یہ تمام جدید معاشروں کی بنیاد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت کے موجودہ چیلنجز اور خطرات بے شمار ہیں، کچھ بنیادی ڈھانچے، کچھ ذاتی یا ادارے اور کچھ تغیراتی ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ان تمام مسائل اور خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے جمہوری قوتوں، سول سوسائٹی، میڈیا کے نمائندگان اور تنظیموں کی باہمی شراکت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف متحدہ کاوشوں سے ہی آزادی صحافت کے دشمنوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔
ایون فیلڈ ریفرنس ، نواز شریف کے وکیل کی تفتیشی افسر پر جرح مکمل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button