ایڈیٹرکاانتخاب
میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس، معاملہ حل نہ ہوا تو چاندرات اور عید کو بھی عدالت لگے گی، چیف جسٹس
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس میں میڈیا ہاﺅسز کے سی اوز اور مالکان کو کل طلب کر لیا،چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ معاملہ حل نہ ہوا توچاندرات اور عیدکو بھی عدالت لگے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے تنخواہیں نہ دینے والے میڈیا ہاﺅسز کے سی اوز اور مالکان کو کل طلب کر لیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیسے نہیں دے سکتے تو بینکوں سے قرض دلوا دیتے ہیں ،عید سے پہلے ان کے واجبات ادا ہونے ہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ معاملہ حل نہ ہوا توچاندرات اور عیدکو بھی عدالت لگے گی۔