رحیم یارخان(کورٹ رپورٹر)ایس ڈی او میپکو کی جانب سے صحافی کے خلاف درج کیے جانے والے مقدمہ پر فاضل عدالت نے صحافی کی ضمانت منظور کرلی ایس ڈی او میپکو کی جانب سے صحافی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے مذکورہ ایس ڈی او کو موبائل فون کے ذریعے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج حیدرامین نے تھانہ اے ڈویژن کے درج مقدمہ نمبری74/18 بجرم506/186/25-D ٹیلی گراف ایکٹ کی سماعت کی سماعت کے موقع پر ایڈووکیٹ مبشر نذیر لاڑ کی جانب سے عدالت میں دیئے جانے والے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے فاضل عدالت نے مقامی صحافی عثمان شاہد کی ضمانت منظور کرلی درج مقدمہ میں ایس ڈی او میپکو نے الزام عائد کیا تھا کہ مذکورہ صحافی نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کارسرکار میں مداخلت کی ہے جبکہ احاطہ عدالت میں موجود سینئر صحافی عثمان شاہد چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ ایس ڈی او سٹی سر کل رحیم یار خان محمد مدثر کی جانب سے صارف کا غیرقانونی طور پر میٹر اتارکر اس سے بھاری رقم کا تقاضا کیا جارہا تھاجس پر اس نے نہ صر ف ایس ڈی او کو اصل حقائق سے آگاہ کیا بلکہ صارف کے ساتھ کی جانے والی زیادتی کی نشاندہی بھی کی تھی۔ جس پر فاضل ایس ڈی او سٹی سرکل سیخ پا ہوگیا اور اس کے خلاف بے بنیاد مقدمہ کا اندراج کروا دیا تاہم فاضل عدالت نے اسے انصاف فراہم کرتے ہوئے بے بنیاد مقدمہ پر اس کی ضمانت منظور کرلی۔
With News Voice of Canada
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.