میپکو نے بل کی عدم ادائیگی پر پی ٹی آئی رہنماء عائشہ نذیرجٹ کے دفترکا کنکشن کاٹ دیا

بورے والا 28 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تحریک انصاف کے رہنماء سابق ایم این اے نذیراحمد جٹ اور محترمہ عائشہ نذیرجٹ کے دفترکا کنکشن بل کی عدم ادائیگی پرکاٹ دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بورے والا کی سب تحصیل گگومنڈی میں میپکوکے عملے نے تحریک انصاف کے رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی نذیراحمد جٹ اور ان کی صاحبزادی عائشہ نذیرجٹ کے دفترکامیٹرکاٹ دیاہے۔
میپکوعملے کی جانب سے عائشہ نذیرجٹ کے دفترکاکنکشن32ہزاربل کے واجبات ادانہ کرنے کے باعث کاٹا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عائشہ نذیرجٹ نے کرائے پردفترلیا ہوا ہے۔ جس کا پچھلے کچھ مہینوں سے بجلی کابل ادانہیں کیا گیا۔جس کی بناء پرمیپکواہلکاروں نے بل کی عدم ادائیگی پرمیٹرکاٹ دیا ہے۔واضح رہے سابق رکن قومی اسمبلی نذیرجٹ کروڑوں روپے کے بزنس کے مالک ہیں۔جبکہ ان کی صاحبزادی عائشہ نذیرجٹ پی ٹی آئی کی متحرک رہنماء ہیں۔