پاکستان

میٹرو ملتان منصوبے میں بڑی کرپشن سامنے آ گئی

اسلام آباد 31 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
نیب نے اس کرپشن کے اہم ثبوت ڈھونڈ لئے، منصوبے میں اصل لاگت سے تین گناہ زیادہ رقم خرچ کی گئی من پسند افراد اور کمپنی کو نوازنے کے لئے پیپرا رولز کو بھی نذر انداز کیا گیا،خرچ ہونیو الی خطیر رقم سے ملتان میٹرو جیسے تین منصوبے تعمیر ہو سکتے تھے،نیب کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آ گئے
میٹرو ملتان منصوبے میں بڑی کرپشن سامنے آ گئی۔ نیب نے اس کرپشن کے اہم ثبوت ڈھونڈ لئے ہیں۔ اس منصوبے میں اصل لاگت سے تین گناہ زیادہ رقم خرچ کی گئی۔ من پسند افراد اور کمپنی کو نوازنے کے لئے پیپرا رولز کو بھی نذر انداز کیا گیا۔خرچ ہونیو الی خطیر رقم سے ملتان میٹرو جیسے تین منصوبے تعمیر ہو سکتے تھے۔
نیب کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آ گئے۔ ذرائع کے مطابق کیپیٹل کنسٹرکشن کے نام سے فرضی کمپنی کا سی ای او فیصل سبحان اہم گواہ تھا جسے پنجاب حکومت نے پہلے گرفتار کروا کر جیل میں چھپا دیا ہے۔ نیب کو گواہ فیصل سبحان تک رسائی بھی نہیں مل رہی۔ پنجاب حکومت نے ملتان سمیت تمام میٹرو منصوبوں کا ٹھیکا ایک ہی کمپنی کو دیا تھا چائینیز کمپنی یابیت مالی کو پاکستان سے بھجوائی گئی رقم بینک کی بجائے ہنڈی اور حوالہ کے ذریعے سے منتقل کی گئی۔ ذرائع کے مطابق من پسند افراد اور کمپنی کو نوازنے کے لئے پیپرا رولز کو بھی نذر انداز کیا گیا۔ ملتان میٹرو منصوبے کی تحقیقات حتمی مراحل میں ہے۔ ذمہ داروں کا تعین کر کے اس حوالے سے ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button