Draft

میونسپل کمیٹی رحیم یارخان رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں آل پاکستان ٹیپ بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ منعقد کرائے گی

رحیم یارخان:- میونسپل کمیٹی رحیم یارخان رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں آل پاکستان ٹیپ بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ منعقد کرائے گی جس میں جتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 50ہزار وپے کیش پرائز دئیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ میونسپل کمیٹی کی سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین میاں شاہد اسلام کی زیرصدارت منعقدہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔ میاں شاہد اسلام نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھیل معاشرے کا وہ حصہ ہیں جو نوجوان نسل میں نظم وضبط اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ ہمارے چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجازعامر کی یہ خو اہش ہے کہ نوجوان نسل کو کھیل کے میدان میں لے کر آئیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک وقوم کا نام روشن کریں۔ رحیم یارخان شہر کے نوجوانوں کو بھرپور مواقع اور سہولتیں میسر کریں گے۔ اجلاس میں ممبران سپورٹس کمیٹی عظیم خان سولنگی‘ ندیم ارشاد‘ اشفاق رشید اور میاں محمدعمار مظہر نثار نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button