Draft

میلاد ہاوس میں 48واں میلاد مصطفی (صلی اللہ علیہ وسلم ) انتہائی جوش اور جذبہ سے منایا گیا

خصوصی رپوٹ:بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان کے ساتھ مخزن لطیف گوجرانوالہ
گوجرانوالہ 3 نومبر 2017

عاشقان رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) الحاج شیخ محمد سلیم جو عرصہ 48سال سے اپنے گھر میلاد ہاوس میں میلاد مصطفی(صلی اللہ علیہ وسلم )منانے کا انکوکھا انداز اپنا رکھے ہیں


بیٹھنے کے حوالے سے بات کی جائے تو مردوں کے لیے علیحدہ اور عورتوں کے لیے علیحدہ باپردہ انتظام ہوتا ہے خواتین کی طر ف لائیو ایل سی ڈی کی سہولت موجود ہوتی ہے ۔
لنگر شریف کا وسع ترانتظام ہوتا ہے اس کے علاوہ دور دراز سے آئے ہوئے مہمان ونعت خواں کو ہوٹلز میں رہایش سے لے کر سفر کا انتظام الحاج شیخ محمد سلیم ہی کرتے ہیں ، گھر کا نام بھی میلاد ہاوس رکھا ہے جو کہ اب میلاد مصطفی(صلی اللہ علیہ وسلم )کی پہچان بن چکا ہے ۔


خادمین محفل میلاد ہاوس میں حاجی محمد نیاز ، حاجی محمد اعجاز ، حاجی عمران بادشاہ ، حاجی ذیشان سلیم ، محمد احمد اعجاز ، سعد نیاز اور خیزرنازشامل ہیں
اس محفل میں ایک خوش نصیب کو عمرہ کا ٹکٹ بھی قرع اندازی کے ذریعے دیا جاتا ہے لیکن اس کے لیے پوری محفل میں بیٹھانا لازم ہوتا ہے جب قرع اندازی کی جائے تو موجود شخص کو ہی اس خوشخبری سے نوازا جاتا ہے ، اس کے علاوہ مہمانوں کو تحائف اور آنے جانے کا خرچہ ملاد ہاوس کے شیخ محمد سلیم کے ہی ذمہ ہوتا ہے ،
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چاروں طرف سے پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ پرائیوٹ گارڈ ز اپنی ڈیوٹی بخوبی سر انجام دے رہے ہوتے ہیں اور پنڈال میں اندر جانے والے کی تلاشی کے بعد ہی اندر جانے کی اجازت ہوتی ہے کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس کے تازہ دم دستے موجود ہوتے ہیں ۔


مہمانان گرامی :خصوصی آمد پیر اسد اللہ شاہ غالب (آستانہ آلیہ چورہ شریف )،ڈاکٹر طاہر القادری کے داماد راجہ محمد زاہد کینیڈا، خواجہ محمد ندیم شامل ہیں ،
نعت و خطاب: حضرت سلیم اللہ اویسی ، محمد اعظم نوری ، قاری احمد رضا جماعتی و دیگر شامل تھے
الحاج شیخ محمد سلیم نیوز وی او سی کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ بارہ ربیع الاول کا بابرکت دن اس کائنات میں بسنے والوں کیلئے امن محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتاہے اور کہاہم جب میلاد مصطفی(صلی اللہ علیہ وسلم )کی محفل کرواتے ہیں تو ہمارے دلوں کو سکن ملتا ہے اور جو محفل ہمارے اباواجدادسے چلتی آرہی ہے اس کو ہم اور ہمارے بعد ہمارے بچے چلاتے رہیں گے، اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی اور میں یہ جاری رکھے ہوئے ہوں ، ایک اور خاص بات کہی کہ میں ہر وقت درود شریف(صلی اللہ علیہ وسلم ) کا ورد زبان پر رکھے ہوئے ہوں مجھے درود شریف کے ورد سے دل کو بہت سکون ملتا ہے ۔


محفل میلاد مصطفی(صلی اللہ علیہ وسلم ) کی تمام کوریج کے فرائض نیوز وائس آف کینیڈا کے بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ اور ان کے ساتھ مخزن لطیف، حافظ محمد اویس، محمد انس اور ان کی ٹیم نے ادا کیے ، خصوصی شکریہ محمداحمد اعجاز کا جنہوں نے نیوز وی او سی کی ٹیم کے ساتھ مل کر اس کوریج کو مکمل ہونے تک ساتھ دیا ۔آخر میں شیخ محمد سلیم اور محمد احمد اعجاز نے نیوز وی او سی کی تمام ٹیم کو لنگر شریف کے بعد شکریہ کے ساتھ رخصت کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button