میلاد مصطفی ﷺ و حق باھُو کانفرنس کا انعقاد

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
گوجرانوالہ ۔ایک عظیم الشان پروگرام میلاد مصطفی ﷺ و حق باھُو کانفرنس کا انعقاد اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باھُو برانچ ضلع گوجرانوالہ کی طرف سے کیا گیا۔

جسکی صدارت حضور جانشین سلطان الفقر سرپرستِ اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین حضرت سخی سلطان محمد علی صاحب نے فرمائی۔
خصوصی خطاب کرتے ہوئے شہزادہ سلطان الفقر چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ حضرت سخی سلطان احمد علی صاحب نے فرمایا موسم کی شدت اور سخت بارش کی وجہ سے تبدیلی کرنے سے آپ احباب کو تکلیف اٹھانی پڑی اور آپ ہمارے مہمان ہی نہیں بلکہ صاحب میلاد آقا علیہ الصلوۃ و السلام کے مہمان ہیں ۔آج ہمیں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے آپ کو اس کی بارگاہ کی جانب متوجہ کیا ہے کہ نہیں ۔ ہماری توجہ کا قبلہ ا س کی بارگاہ ہے کہ نہیں۔بدن ،عقل ،قلب اور روح کو اس کی ذات کی جانب متوجہ کیا ہے کہ نہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا :

”ولکل وجھۃ ھو مولیھا”
ترجمہ:”ہر ایک کی کوئی نہ کوئی جہت ہوتی ہے۔”
حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات اقدس اللہ رب العزت کی توجہ کا مرکز ہے۔قد نریٰ تقلب وجھک فی السماء
علامہ سید محمودآلوسی فرماتے ہیں: قبلتک البیت اللہ وھی قبلۃ جسدک وھی بیت اللہ وقبلۃ روحک فانا و قبلتی انت
حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے بدن کا قبلہ بیت اللہ اور روح مبارک کا قبلہ اللہ رب العزت کی ذات اقدس ہے اور اللہ کی ذات اقدس کی توجہ کا مرکز حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات اقدس ہے

پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے حضور جانشین سلطان الفقر کے دست مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا اور آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا ئے خیرفرمائی اور بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا بشیر باجوہ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا-

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں