Draft

میلاد مصطفیٰ کمیٹی کیجانب سے ہر جمعہ اور اتوار کو ذکر الٰہی ، درود و سلام کی محافل کا اعلان

(بشیر باجوہ بیرو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ٌ
میلاد مصطفیٰ کمیٹی نے ہر جمعہ اور اتوار کو ذکر الٰہی اور درود و سلام کی محافل کے انعقاد کرائے جانے کا اعلان کیا ہے ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس سلسلہ میں جامع خضریٰ مسجد، جامع مسجد رفیق ملت، جامع مسجد زبیدہ ملٹری روڈ، جامع حنفیہ مسجد اور دیگر مساجد میں خصوصی محافل ذکر الٰہی اور درود و سلام منعقد ہوئیں، جن میں میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے صدر محمد یاسین سعیدی، جنرل سیکریٹری شکیل احمد صدیقی، حاجی انور وارثی اور دیگر عہدیداروں، علمائے کرام، آئمہ مساجد، قرأ حضرات، نعت خوانوں، بزرگوں، نوجوانوں اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی، بعد ازاں علمائے کرام علامہ حافظ محمد مستقیم قادری، علامہ افضل مصطفائی، مولانا غلام محمد بلوچ، مولانا عثمان افضل، مولانا اقبال انصاری، مولانا اعظم سعیدی، حافظ شوکت مہر، مولانا ارشد سعیدی، مولانا غوث بخش، قاری عبدالماجد، مولانا محمد پناہ مہر، مولانا انور خان، حافظ عبدالحفیظ، مولانا سید معاذ قاسمی اور دیگر نے خطاب کیا آخر میں علماء کرام نے اسلام کی سربلندی، دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی غیب سے مدد اور پاکستان میں امن و سلامتی اور استحکام کیلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button