’میشا شفیع سچ بول رہی ہیں کیونکہ۔۔۔‘ڈاکٹر عامر لیاقت کا دعویٰ
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )معروف سابق اینکر پرسن اور پاکستان تحریک انصاف میں حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈاکٹر عامر لیا قت نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر لگائے جانے والے جنسی ہراسگی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس میں صداقت محسوس ہوتی ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں کامران شاہد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے معاملے پر روشی ڈالی اور کہا کہ ” اگر میں میشا شفیع کے خاندان کو دیکھتے ہوئے اس پر کچھ کہوں تو مجھے ان کے الزامات میں صداقت نظر آتی ہے کیونکہ گلوکارہ بہت بولڈ خاتون ہیں ، مجھے میشاشفیع کی بات یہ نظر آتاہے کہ کچھ نہ کچھ تو ایسا ہواہے جس نے ان کو کھل کر سامنے آنے پر مجبور کیا ۔ “
اس موقع پر کامران شاہد نے درمیان میں آتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب یہ بھی تو ہو سکتاہے کہ دونوں کے درمیان کوئی جھگڑا ہوا ہو کسی بات پر ، جس پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے پھر اپنی گفتگو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں کے درمیان کوئی جھگڑا بھی ہوا ہے تو ہمیں دونوں کے کرداروں کے بارے میں دیکھنا ہوگا کہ میشا شفیع اور علی ظفر کا ماضی کیا رہاہے ۔
کامران شاہد نے عامر لیاقت سے علی ظفر کے ماضی پر روشنی ڈالنے کی درخواست دی تو آگے سے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ’اب میں یہ میڈیا پر تو نہیں بتا سکتا بہت سارے لوگ جانتے ہیں کہ علی ظفر کا ماضی کیا رہاہے جس پر کامران شاہد نے کہا کہ کس طرح کا رہاہے ماضی تو آگے سے عامر لیاقت کہنے لگے کہ ’ہلے گلے والا ماضی ‘جس پر کامران شاہد نے چٹکلا چھوڑا کہ ہمار ماضی بھی ہلے گلے والا رہاہے اس پر عامر لیاقت نے کہا کہ ہمارے ہلے گلے پر مقدمات بن جاتے ہیں یہ ہلہ گلہ کچھ اور ہے ۔