ایڈیٹرکاانتخاب

میزائل پروگرام کے حوالے سے شمالی کوریا دو مرتبہ آنا جانا ہوا

اسلام آباد /لندن 5 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ان کی ٹیکنالوجی پاکستان سے بہت بہتر ہے وہاں کے ماہرین بہت سمجھدار ہیں اور زیادہ تر روس سے تعلیم یافتہ ہیں، معروف سابق جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو
پاکستان کے معروف سابق جوہری سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی کے میدان میں شمالی کوریا پاکستان سے بہت آگے ہے اورچین اور روس اسے کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادار ے کو انٹر ویو میں ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ روس اور چین نے ویتنام اور امریکہ کی جنگ میں بھی ویتنام کا ساتھ دیا تھا اور اب وہ شمالی کوریا کو بھی کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ سوال کیا جائے کہ کیا شمالی کوریا جوہری ٹیکنالوجی بنا سکتا ہے یا نہیں تو ہاں وہ بنا سکتے ہیں اور اس کا اندازہ انھیں شمالی کوریا اور پاکستان کے درمیان میزائیل پروگرام کے حوالے سے رابطوں کے دوران ان کے ماہرین سے ملاقاتیں اور کام کرنے سے ہوا۔ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے بتایا کہ میزائل پروگرام کے حوالے سے ان کا شمالی کوریا دو مرتبہ آنا جانا ہوا ان کی ٹیکنالوجی پاکستان سے بہت بہتر ہے وہاں کے ماہرین بہت سمجھدار ہیں اور زیادہ تر روس سے تعلیم یافتہ ہیںتاہم وہ اس امکان کو رد کرتے ہیں کہ شمالی کوریا نے کبھی پاکستان کی ٹیکنالوجی اور علم سے کوئی فائدہ اٹھایا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان کی مجموعی ٹیکنالوجی ہماری ٹیکنالوجی سے بہت بہتر ہے ہماری ٹیکنالوجی تو وہی پرانی ہے جو امریکیوں نے کی تھی عام ٹیکنالوجی، ہم نے کبھی نہ ان کی فکیلٹی دیکھی اور نہ ہی اس معاملے پر بات کی ہم ان کے ساتھ میزائل کے پروگرام کرتے تھے جو سب کو پتہ ہے اور پاکستانی حکومت نے خود اعلان کیا کہ ہمارا ان سے رابطہ تھا۔خیال رہے کہ شمالی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایک ایسے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا ہے جو ایک ایٹمی بم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button