ایڈیٹرکاانتخاب

میری گرفتاری سے احتجاج میں شدت آئے گی،جب بھی جیل سے نکلوں گا اور جب تک زندہ ہوں احتجاج کروں گا :عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ مجھے گرفتار کرنے کی صورت میں احتجاج میں شدت آئے گی ،جو بھی ری ایکشن آئے گا حکومت برداشت نہیں کر سکے گی ،یہ کتنا عرصہ مجھے جیل میں رکھیں گے جیل سے نکلوں گا پھر احتجاج کروں گا اور جب تک زندہ ہوں احتجاج کروں گا۔
اسلام آباد کے سیکٹر الیون میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتار ی کے بعد بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں جہانگیر ترین،شاہ محمود قریشی ،نعیم الحق ،شیریں مزاری سمیت تمام رہنما شریک ہیں جبکہ لاہور ،پشاور اور کوئٹہ سے تمام رہنما بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کررہے ہیں ۔
اس موقع پر عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریوں پر کارکنوں کی کالز آرہی ہیں بہت بڑا ردعمل سامنے آئے گا ،جو بھی ری ایکشن آئے گا حکومت برداشت نہیں کر سکے گی ،ہائیکوٹ نے ہمیں پر امن احتجاج کی اجازت دی ہے اس لیے حکومت سے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پر امن رہنے دیا جائے ۔ان کا کہناتھا کہ مجھے گرفتار کرنے سے احتجاج میں شدت آئے گی ،یہ مجھے کتنا عرصہ جیل میں رکھیں گے جب بھی باہر آﺅں گا پھر احتجاج کروں گا جب تک زندہ ہوں احتجاج کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو 30 سال سے جانتا ہوں لگ رہا تھا کہ یہ کوئی ایسی حرکت کریں گے،آمر کی گود میں پلنے والوں کو جمہوریت کا کیا پتا، شریف برادران کو جمہوریت کی اے بی سی کا کچھ نہیں پتا، ہم ہمیشہ پرامن رہے ہیں، 126 دن دھرنا دیا گملا تک نہیں ٹوٹا،پی ٹی وی پر حملہ حکومت نے خود کروایا تھا ۔انہوں نے کہا کہ آج کے واقعے پر کل سارے پاکستان میں احتجاج ہوگا ،حکومت کے اس اقدام کا بڑا رد عمل آئے گا،حکومت نے شروعات کی ہے نقصان ان ہی کا ہوگا، تحریک انصاف کے کارکن آج کے واقعے پر مشتعل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button