میری ویڈیو کو لڑکیوں نے تو بہت پسند کیا ہے، ہنس مکھ اور دوستانہ روئیے کو غلط طریقے سے لیا جا رہا ہے۔نیلم منیر

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن ) معروف ماڈل و اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ویڈیو سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے خود اپ لوڈ نہیں کی، مجھے اس طرح کی شہرت اور مقبولیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے، میری اس ویڈیو کو لڑکیوں نے تو بہت پسند کیا ہے، ہنس مکھ اور دوستانہ روئیے کو غلط طریقے سے لیا جا رہا ہے۔نیلم منیر کی خفیہ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ڈانس وڈیو میں ایسا کچھ نہیں جس کی وجہ سے اسے متنازعہ بنایا جائے۔ ہنس مکھ ہوں اور دوستانہ رویہ رکھتی ہوں جس کا غلط مطلب لیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وڈیو ایک ماہ پرانی ہے جو میری ایک دوست نے گاڑی میں بیٹھے ہوئی بنائی تھی ،اگر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ یہ سب میں نے جان بوجھ کر سستی شہرت کیلئے خود سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا ہے تو ایسا کچھ نہیں کیونکہ مجھے اس طرح کی شہرت اور مقبولیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ نیلم منیر نے کہا یہ ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو میں نے اپنی والدہ اور بہن کو بتایا جنہوں نے میری ہمت بندھائی اور کہا کہ تم نے اس میں ایسا کچھ نہیں کیا کہ جس کی وجہ سے پریشان ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہرحال ویڈیو کو لڑکیوں نے پسند کیا ہے۔اداکارہ نیلم منیر کے بعد صباءقمر کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ۔۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ڈبیو فلم ”چھپن چھپائی“ کی عکس بندی مکمل ہو چکی ہے اور صرف ایک گانا باقی رہ گیا ہے جسے بیرون ملک فلمایا جائے گا۔ ”چھپن چھپائی“ میں کام کرنا میرا ایک اچھا تجربہ ہوا ہے یہ میرے فلمی کیرئیر کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ مجھے مزید فلموں کیلئے سکرپٹس آئے ہوئے ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کروں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اور لاہور میں بننے والی میگا ڈرامہ سیریلز پروجیکٹس کر رہی ہوں۔ ان دنوں لاہور آن ائیر جانے والی سیریل کی ریکارڈنگ کیلئے آئی ہوئی ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں