میری حکومت اور سارے خاندان نے خود کو احتساب کیلیے پیش کر دیا ہے:وزیر اعظم
وزیر اعظم نواز شریف جوڈیشل اکیڈمی کےباہر میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی جے آئی ٹی کے سامنے موقف پیش کرکے آیا ہوں۔
تمام اثاثوں، وسائل کی دستاویزات متعلقہ اداروں، سپریم کورٹ کے پاس ہے۔آج کا دن سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پاناما لیکس سامنے آتے ہی سپریم کورٹ کاکمیشن قائم کرنےکااعلان کیاتھا۔میری پیشکش کو سیاسی تماشوں کی نذر نہ کیاجاتا تو آج تک یہ مسئلہ حل ہوچکا ہوتا۔میری حکومت ،سارے خاندان نے خود کو احتساب کیلیے پیش کر دیا ہے۔پاناما لیکس کامعاملہ آتےہی سپریم کورٹ کے ججز پر کمیشن قائم کرنیکااعلان کر دیا تھا۔مخالفین جتنے جتن کر لیں، الزام لگا لیں ۔ناکام و نا مراد ہوں گے۔اگلے برس میں بیٹھنے والی جے آئی ٹی سب کا احتساب کرے گی ۔ہم سب کوجلد 20کروڑعوام کی عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے۔حتیٰ کہ ہمارے گھروں پر بھی قبضہ کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین جتنی چاہے کوششیں کرلیں وہ ناکام و نامراد رہیں گے ۔نواز شریف نے کہا کہ میں جب سے وزیر اعظم بنا ہوں اس وقت سے آج تک ملک میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس ملک کے عوام نے مجھے تیسری بار وزیر اعظم بنایا ہے یہ ان کے میرے اوپر کئے گئے اعتماد کا مظہر ہے۔