پاکستان

میرا یا میرے بچوں کا شریف خاندان سے کبھی کوئی کاروباری لین دین نہیں رہا:اسحاق ڈار

لندن(نیوز وی او سی آن لائن)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا یا میرے بچوں کا شریف خاندان سے کبھی کوئی کاروباری لین دین نہیں رہا،ہمارا خاندانی تعلق ہے کبھی کاروباری ڈیلنگ نہیں ہوئی۔ہم نے 52ولاز خریدے نہیں بک کیے گئے تھے،بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں عمران خان الزامات لگانے کے ماہر ہیں، فخر ہے میرے و الدین نے مجھے حلال کی کمائی سے تعلیم دلائی۔
نجی چینل ”جیو نیوز“کے پروگرام اسحاق ڈار نے جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ ز یب خانزادہ کے ساتھ“ میں کہا کہ اسحاق ڈار نے کہا عمران خان بے بنیاد الزامات لگانے کے ماہر ہیں، وہ ہمیشہ جھوٹے الزامات لگاتے رہے ہیں۔عمران خان لاہور میں کس سے چندہ لینے آتے تھے؟ وہ میرے دفتر چندہ لینے آتے تھے ہم اس وقت اتنے قابل تھے تبھی تو چندہ دیتے تھے ۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ ان کا بیٹا 2003 سے دبئی میں کام کر رہا ہے اور دبئی میں کوئی بھی کام بغیر قانونی کارروائی کے نہیں ہوتا جبکہ میں بھی قانونی طریقے سے کام کر رہا تھا اور میرا کوئی فعل ڈھکا چھپا نہیں تھا، میں نے اپنے عہدے کا حلف لینے سے پہلے ہر جگہ سے استعفیٰ دیا تھا۔میرے بچوں کے کاروبار کی کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں 2007 سے تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے، پہلے 22 سال کا اب 34 سال کا ریکارڈ جمع کرایا ہے ۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو شریف خاندان کا فرنٹ مین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار اور ان کے بیٹوں کی 11 کمپنیاں ہیں جن میں سے ایک کمپنی کے 52 ولاز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button