میرا گھر سیل ہوا نہ ایف بی آر سے نوٹس ملا:اداکارہ صبا قمر

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ صباقمر نے ایف بی آر کی طرف سے نوٹس کی خبرکوبے بنیادقراردے دیا۔اداکارہ کاکہناتھاکہ مجھے ایف بی آرکی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملااورنہ ہی میراگھرسیل کیاگیاہے ۔اس حوالے سے میڈیا میں پھیلائی جانے و الی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ یہ سب ایک شخص کی شرارت سے ہورہا ہے جو پہلے بھی مجھے بدنام کرنے کی کوشش کرچکا ہے ۔صبا قمر نے مزیدکہا کہ میرے ایف بی آرکے تمام معاملات کلیئر ہیں اور میں اپنے گھر میں بالکل آرام سے بیٹھی ہوئی ہوں لیکن جو لوگ مجھے بدنام کررہے ان کے خلاف قانونی کارروائی ضرورکروں گی۔انکاکہناتھاکہ خداکاشکرہے کہ مجھے پاکستان کے علاوہ بھارت میں شہرت اورمقام ملاہے ۔میں اپنی شہرت کونقصان نہیں پہنچنے دوں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں