Draft
میرا کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتی، عمر کے اس حصے میں بغیر جیون ساتھی کے انسان ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے:ماہر خان
لاہور(آئی این پی)اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ فلمسٹار میرا میرے بارے میں جو بھی کہتی ہیں میں اسکا جواب نہیں دینا چاہتی کیونکہ مجھے علم ہے کہ اس عمر میں جا کر جب زندگی کا کوئی جیون ساتھی نہ ہو تو انسان ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو کے دوران ماہرہ خان کا کہناتھا کہ ماہرہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا نے طویل عرصے سے میرے خلاف بیان بازی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے مگر افسوس کہ وہ اس کا کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکیں، میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار رکھتی کرتی ہوں اور دعا ہے کہ وہ جلد شادی کر کے اپنا گھر بسا لیں تاکہ تنہائی کا جو سانپ ان کو ڈستا ہے اس سے وہ آزاد ہو سکیں۔یہی نہیں میرا شادی کے بعد نارمل بھی ہو جائیں گی۔