میرا چوہدری نثار سے کوئی رابط نہیں :عمران خان
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کچھ لوگ چوہدری نثار سے رابطے میں ہیں تاہم میں خود چوہدری نثار سے رابطے میں نہیں ہوں۔
نجی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ چوہدری نثار سے رابطے میں ہیں تاہم ان کا چوہدری نثار سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار نے مریم نواز سے آرڈرز لینے سے انکار کیا ہے، خوشی ہے کہ ن لیگ میں سے کسی میں غیرت تھی، میرا خیال ہے کہ چوہدری نثار کے لیے پی ٹی آئی میں شامل ہونا بڑا فیصلہ ہوگا۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر حملے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ گولیاں کس کے اکسانے پر چلائی گئی ہیں، اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے جو لہجہ اختیار کیا اور پنجاب اسمبلی نے عدلیہ کے خلاف جو قرارداد مذمت پاس کی، اسے دیکھ کر انگلیاں ان کی طرف اٹھتی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ مغربی جمہوریت میں اقدار کی اہمیت ہے، اس لیے وہ ہم سے آگے ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم سب سے طاقتور ہے، لیکن پولیس ان سے تفتیش کرتی ہے۔
خیال رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار کی پی ٹی آئی رہنماوں سے اب تک دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے چوہدری نثار کی شمولیت سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔