میرا نے اپنے وکیل کے ساتھ بڑا ہاتھ کردیا
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن )آج فیملی عدالت نے تکذیب نکا ح کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا ۔کیس کا فیصلہ آنے کے بعد میرا نے اپنے ہی وکیل کے ساتھ بڑا ہاتھ کردیا ۔
تفصیل کے مطابق تکذیب نکا ح کیس کی مد میں میرا نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ بلخ شیر کھوسہ کو پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا لیکن جب وہ اسے کیش کرانے بینک گئے تو پتہ چلا کہ اس اکاﺅنٹ میں اتنی رقم ہی موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے چیک باﺅنس ہو گیا۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے ایڈووکیٹ بلخ شیر کھوسہ نے کہا کہ انہیں میرا نے کیس کی مد میں 5لاکھ روپے کا چیک دیا تھا جو باﺅنس ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قانونی کارروائی کرنے سے پہلے اداکارہ سے معاملات طے کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ آج نو سال بعد فیملی عدالت نے تکذیب نکاح کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میرا کو شادی شدہ قرار دیا اور اداکارہ کا تکذیب نکاح کا دعویٰ خارج کردیا ۔عتیق الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ میرا اس کی بیوی ہے جس کے بعد جولائی 2009 میں اداکارہ میرا نے تکذیب نکاح کیس چیلنج کیا تھا۔اس کیس کی سماعت کے دوران نکاح خواں بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے اور تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عتیق الرحمان اور میرا کا نکاح پڑھایا تھا اور یہ نکاح نامہ بھی حقائق پر مبنی ہے۔ اداکارہ یہ موقف اختیار کرتی رہی تھیں کہ عتیق الرحمان سے ان کی شادی نہیں ہوئی بلکہ وہ سستی شہرت کے حصول کیلئے یہ سب کچھ کر رہا ہے۔