Draft

میرا راجپوت کو جرمانہ کیوں ہواَ؟

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت جو خود کیمرے کے سامنے آنا زیادہ پسند نہیں کرتی ہیں اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارشاہد کپور کی اہلیہ ممبئی میں ایک دعوت کے لیے گئی تھیں جہاں ان کے ڈرائیور نے گاڑی غلط جگہ پر کھڑی کردی، قانون کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس نے ان کا چالان کیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جب میرا کو کہا گیا کہ انہوں نے نو پارکنگ زون میں گاڑی پارک کی جس کے لیے 2 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، میرا نے بھی اپنی غلطی کو فوری طور پر تسلیم کرلیا اور کسی بھی چوں چراں یا غصے کیے بغیر جرمانہ ادا کیا
ٹریفک پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عام طورفنکار یا ان کی اہلیہ اس طرح جرمانہ آسانی سے ادا نہیں کرتے ہیں لیکن میرا راجپوت نے بہت آرام سے سارے معاملے کو دیکھا اورجرمانہ ادا کیا۔
اس سے قبل میرا راجپوت کے ڈرائیور کو پہلے بھی سگنل توڑنے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button