ایڈیٹرکاانتخاب
میرا آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہے، نواز شریف
مظفر آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی عدالتی فیصلہ عوام سے میرا رشتہ نہیں توڑ سکتا۔
مظفر آباد میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہے، یوم کشمیر پر دل بہت دکھی ہے، مجھے نااہل قرار دے دیا گیا ہے، کشمیری عوام سے نواز شریف کے رشتے کو کوئی فیصلہ توڑ نہیں سکتا۔
نواز شریف نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ ہے، ان کا درد ہمارا درد ہے، بھارت کشمیروں کو زبردستی اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں خود کو اکیلا نہ سمجھنا۔