کھیل

میران شاہ مِں جشن کا سماں ہے جہاں چھوٹے بڑے ہرعمر کے لوگ گراؤنڈ میں موجود

میران شاہ: شمالی وزیرستان کے یونس خان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک فوج کے زیراہتمام یو کے میڈیا الیون کے خلاف ٹی 20 مقابلے میں قومی کھلاڑیوں نے چھکے چوکوں کی بارش کردی۔
طویل بد امنی اوردہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے مقامی لوگوں کی دوبارہ آباد کاری اورعلاقے میں معاشی و معاشرتی سرگرمیوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، اسی سلسلے میں یو کے میڈیا الیون اورپاکستان الیون کے درمیان ’پیس کپ 2017‘ کے لیے ٹی 20 میچ کا انعقاد کیا گیا۔
یوکے میڈیا الیون نے ٹاس جیت کر پاکستان الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی، اوپنر کامران اکمل اور یاسر حمید نے 51 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ یاسر حمید کے آؤٹ ہونے کے بعد کامران اکمل کا ساتھ نبھانے عمر امین آئے۔ دونوں کھلاڑی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تو شاہد آفریدی اور انضمام الحق میدان میں اترے، دونوں نے 80 اور انضمام 28 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 253 رن بنائے۔
جواب میں مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 120رنز بناسکی، نثار آفریدی ناقابل شکست 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس طرح پاکستان الیون نے مقابلہ 133 سے ہرا دیا۔
میچ سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفوراور کور کمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد بٹ بھی اسٹیڈیم میں پہنچے اوردونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، انتظامیہ اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ امن اورخوشحالی ہماری منزل ہےاوریہ کرکٹ میچ آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر منعقد کیا جارہا ہے کیونکہ انہوں نے فاٹا کے عوام کے ساتھ اس کا وعدہ کیا تھا، امن کپ کے ذریعے ثابت کریں گے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button