پاکستان

میاں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی ایک اور درخوست دائر

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی ایک اور درخوست دائر کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے ایوان اقبال میں وکلاء سے خطاب میں پانامہ فیصلے پر تنقید کی، نواز شریف نے پانامہ فیصلے کو انصاف کے برعکس قرار دیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر 12 سوالات اٹھائے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button